ایوب ٹیچنگ ہسپتال شعبہ آرتھوپیڈک میں گزشتہ 10ماہ میں تقریبا 2900 کامیاب سرجریاں،شعبہ اس وقت تمام سہولیات فراہم کر رہا ہے
ان آپریشن میں آرتھوپیڈک کے عام آپریشن کے علاوہ مکمل جوائنٹ اور ہپ ریپلیسمنٹ اور آرتھوسکوپی بھی شامل ہے
آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ (شعبہ ہڈی جوڑ پٹھہ)ایوب ٹیچنگ ہسپتال نے گزشتہ 10ماہ میں تقریبا 2900سو کامیاب سرجریاں کیں۔اس میں 1100سو آپریشن ایمرجنسی میں کئے گئے جبکہ باقی آپریشن وارڈ میں کئے گئے ۔شعبہ آرتھوپیڈک وہ تمام سہولیات مہیا کر رہا ہے جو کسی بھی بہترین ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جاتی ہے ۔ان آپریشن میںآرتھوپیڈک کے عام آپریشن کے علاوہ مکمل جوائنٹ اور ہپ ریپلیسمنٹ اور Knee Replacement باقاعدگی کے ساتھ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ہو رہا ہے اور بیت المال کے تعاون سے یہ آپریشن بالکل مفت کئے جاتے ہیں ،اس کے علاوہ مریضوں کے لئے آرتھوسکوپی کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔جس میں ہم مریض کا گھٹنا اور جوڑ کھولنے کے بجائے کیمرے کی مدد سے مرض کی تشخیص اور علاج کیا جاتا ہے ۔
آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ24ْگھنٹے طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے جس میں ایمرجنسی ، او پی ڈی ،وارڈز ایڈمشن اور آپریشن شامل ہیں داخل مریضوں کے لئے ادویات ،تشخیصی ٹیسٹ ،آپریشنز اور دیگر تمام سہولیات بالکل مفت ہیں ۔ شعبہ آرتھوپیڈک کے دو یونٹ ہیں آرتھوپیڈک اے یونٹ اور آرتھوپیڈک بی یونٹ، آرتھوپیڈک اے یونٹ کی او پی ڈی پیر،بدھ اور جمعہ کوہوتی ہے اور آرتھوپیڈک بی یونٹ کی او پی ڈی منگل اور جمعرات اور ہفتہ کو ہوتی ہے اور اتوار کو بھی ایک اتوار آرتھوپیڈک اے اور دوسرے اتوار کو آرتھوپیڈک بی یونٹ آن کال ہوتا ہے اور اس طرح یہ شعبہ دیگر شعبوں کی طرح 24گھنٹے طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے
آرتھوپیڈک یونٹ بی کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب خان نے کہا کہ ہمارے پاس کشمیر ، گلگت اور سکردو سے گلیات اوگی بٹ گرام ہریپور حتی کہ حسن ابدال سے ہمارے پاس مریض آتے ہیں اور انہیں تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ میں خاص کر ایبٹ آباد میں جتنے بڑے ہڈی جوڑ پٹھہ کے نام ہیں وہ آپ کو سارے کے سارے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں شعبہ آرتھوپیڈک میں ملیں گے ۔شعبہ آرتھوپیڈک کے سربراہ ڈاکٹر نعیم رزاق درانی ہر پیر کو باقاعدگی سے اوپی ڈی کرتے ہیں اسی طرح بدھ کو ڈاکٹر یونس اور جمعہ کو ڈاکٹرتاج او پی ڈی میں مریض دیکھتے ہیں ۔شعبہ آرتھوپیڈک یونٹ بی کے ڈاکٹر شعبہ زرداد منگل کو ،پروفسیر ڈاکٹر عالم زیب خان سواتی جمعرات کو اور ڈاکٹر عدیل ہفتے کو باقاعدگی سے او پی ڈی کرتے ہیں ۔اسی طرح یہ تمام ماہر سرجن مریضوں کے آپریشن بھی کرتے ہیں ۔ڈاکٹر عالم زیب نے یہ پیغام دیا کہ تمام مریضوں کو اس شعبے کی سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہیے
آرتھوسکوپپی کے انچارج ڈاکٹر عدیل نے کہا کہ ہم نے پچھلے سال گھٹنے کی آرتھوسکوپی شروع کی ہے جس میں کیمرے کے ذریعے مرض کی تشخیص اور علاج کرتے ہیں ،پہلے ایسے مریضوں کو رالپنڈی ریفر کیا جاتا تھا اور آپریشن کا خرچہ تقریبا ایک لاکھ تک آتا تھا اب یہ سہولت یہاں بالکل مفت مہیا کی جا رہی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ہم شولڈر آرتھوسکوپی بھی شروع کر رہے ہیں ۔شعبہ آرتھوپیڈک میں ایک کلب فٹ کلینک بھی قائم کیا گیا ہے جس میں ٹیڑے پاؤں والے بچوں کا علاج کیا جاتا ہے یہ کلینک ہر منگل کو یہ سہولیات فراہم کر رہا ہے