ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں جدید ڈیجٹیل ریڈیو گرافی سسٹم کا افتتاح، یہ جدید ڈیجٹیل ریڈیو گرافی سسٹم ہائی کوالٹی ایکسرے مشین MA1000کا جدید ترین سسٹم ہے جس کے ذریعے مریض کے ایکسرے چند سکینڈز میں حاصل کیے جا سکتے ہیں، اس کے علاوہ ڈیجٹیل ریڈیو گرافی سسٹم کو ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس سے ڈاکٹر صاحبان مریض کے ایکسرے اپنے کمپیوٹر پر چیک کر سکتے ہیں اس کے علاوہ مشین پر مریض کو کم سے کم ریڈالیشن ملتی ہے اور اس سسٹم کے تحت ایکسرے سادہ کاغذ پر بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں اس ضمن میں شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر جہانزیب کی خدمات قابل ذکر ہیں
جنہوں نے سخت تگ و دو کے بعد ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو اپ گریڈ کرنے کے لئے کئی مشینیں حاصل کیں اس سلسلے میں ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی صاحب اور ایم ڈی ڈاکٹر احسن اورنگزیب صاحب کا تعاون بھی قابل تحسین ہے جنہوں ننے اس مشین کی کو چند دنوں میں ہنگامی بنیاد پر مکمل کروایا ۔ اس کے علاوہ ایم سی ایچ سی میں مریضوں کی سہولت کے لیے دو عدد لفٹ کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے.
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد سے گلگت اورحسن ابدال سے آزاد کشمیر تک صحت کی سہولیات فراہم کرنے والا واحد بڑا آادارہ ہے موجودہ بورڈ آف گورنر ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر کی اولین ترجیح عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے اس مقصد کے لئے ہسپتال کے اندر عملی بنیادوں پر بہت سی اصلاحات کی گئی ہیں ان اصلاحات سے عوام کا ہسپتال پر اعتماد بحال ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ طبی سہولیات کے لئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا رخ کر رہے ہیں ۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ دن بدن عوام کو بہتر سے بہترین تشخیصی سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سی ٹی سکین، ایم آر آئی ، ایکسرے ،الٹراساؤنڈ ،فلورو سکوپی ،میموگرافی اور Biopsyکی سہولت چوبیس گھنٹے بہترین اور ماہر عملے کی زیر نگرانی مہیا کرتا ہے ۔گزشتہ 10ماہ میں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 105,600مریضوں کے ایکسرے 38,000,الٹراساؤنڈ, 4000ایم آر آئی اور 11,500, سی ٹی سکین کئے گئے ۔ ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ کی یہ تمام سہولیات اعلی معیار کی حامل ہے تو دوسری طرف غریب مریضوں کو ان سہولیات سے پیسے کی بچت بھی ہوتی ہے ۔ڈیپارٹمنٹ کے تمام شعبے مستعدی سے مریضوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں ایکسرے ، الٹرا ساؤنڈ ، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی چوبیس گھنٹے چل رہے ہیں ۔تمام سٹاف وقت پر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوتا ہے اور پوری تندہی سے اپنی پیشہ وارانہ سر انجام دیتا ہے ۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی سی ٹی اور ایم آر آئی کی سہولت انتہائی اعلی کوالٹی کی ہے جو کہ مریضوں کو دن کے چوبیس گھنٹے مہیا کی جاتی ہے ہسپتال میں داخل تمام مریضوں کو یہ سہولت بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے جن میں داخل مریض ،صحت سہولت کارڈاور زکواۃ کارڈ کے غریب مریض یہ سہولت مفت حاصل کرتے ہیں ۔سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کے لئے انتہائی قابل اور ٹرینڈسٹاف بھرتی کیا گیا ہے ۔ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے لئے بھی ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ کی خدمات قابل رشک ہیں جہاں چوبیس گھنٹے الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اسی طرح آئی سی یو کے مریضوں کے لئے موبائل الٹرا ساؤنڈ اور موبائل ایکسرے کی سہولت مہیاکی گئی ہے ۔ ۔ شعبے کا ماہر سٹاف آئی سی یو کے اندر ہی جا کر مریضوں کے ایکسرے اورالٹرا ساؤنڈ ان کے بیڈ پر ہی کرتا ہے ۔اس کے علاوہ ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ملازمینکو ریڈیشن سے بچانے کے لئے مختلف حفاظتی اقدامات اقدامات بھی کئے گئے ہیں ۔سرجیکل اینڈ الائیڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہفتہ میں ایک دن کینسر بریسٹ کلینک کا آغاز کچھ سال پہلے کیا گیا تھا یہ کلینک ہر جمعرات کو سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کی او پی ڈی میں ہوتا ہے ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ اس کلینک کے لئے بھی اپنی سہولیات فراہم کررہا ہے چیک اپ کے لئے آنے والے تمام مریضوں کے الٹرا ساؤنڈ ، میمو گرافی اور بائیواپسی اسی دن کر کے دی جاتی ہے
ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے بعد ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ کی سہولیات اوررپورٹنگ میں مزید بہتری آئی ہے جہاں ایک طرف اس سے رپورٹنگ میں غلطی کا اندیشہ کم ہوا ہے اور وقت کی بچت ہوتی ہے مریض انتہائی قلیل وقت میں رپورٹیں حاصل کرتا ہے دوسری طرف ادارے سے پرنٹنگ اور ایکسرے ، ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کی فلموں کا اضافی مالی بوجھ بھی کم ہوا ہے کیونکہ داخل مریضوں کی رپورٹس براہ راست وارڈ میں ڈاکٹر آن لائن ہی بھیج دی جاتی ہے جہاں سے ڈاکٹر کسی بھی وقت وہ رپورٹ دیکھ سکتا ہے اور اس کے علاوہ یہ رپورٹ مریض کے میڈیکل ریکارڈ میں تاحیات محفوظ کر دی جاتی ہے ، اس سے مریض کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ جب بھی دوبارہ معائنہ کے لئے آئے گا توڈاکٹر ایک سنگل کلک پر اس کا تمام ریکارڈ دیکھ سکے گا ۔شعبہ ریڈلوجی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ بھی فراہم کر رہا ہے اور اس وقت تقریبا 15سے بیس ٹریننگ میڈیکل آفیسر ،پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب سے ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ہزارہ ، گلگت بلتستان سے لیکر حسن ابدال اور آزاد کشمیر تک کے تمام مریضوں کے لئے صحت کی تدریسی سہولیات فراہم کرنے والا واحد مرکز ہے اس لئے اس ادارے کو مریضوں کا بے تحاشہ بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔مریضوں اس کثیر تعداد کو صحت کی بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ پوری طرح کوشاں ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں شعبے کی بہتری کے لئے مزید اقدامات بھی کر رہا ہے شعبے کے لئے اضافی سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی خریداری بھی عمل میں لائی جاے گی ۔